ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سندر لال پٹوا کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکی گئی،اڈوانی سمیت اعلی لیڈران کی شرکت

سندر لال پٹوا کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکی گئی،اڈوانی سمیت اعلی لیڈران کی شرکت

Thu, 29 Dec 2016 22:16:33    S.O. News Service

نیمچ، 29/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سینئر بی جے پی لیڈر اور دو بار مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی رہے سندر لال پٹوا کا آج ضلع کے ککڑیشور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات اداکی گئی۔ان کے بھتیجے اور مدھیہ پردیش کے ثقافت اور سیاحت وزیر سریندر پٹوا نے ان کے جسد خاکی کو آگ لگائی۔اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، بہت سے مرکزی وزراء اور وزرائے اعلی کے علاوہ ہزاروں لوگ اور معزز شخصیات موجود تھی۔اڈوانی نے اس موقع پر پٹوا کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کے کونے کونے میں پارٹی کی جو ساکھ ہے، وہ پٹوا جی جیسے لوگوں کی محنت کا نتیجہ ہے،آج ہمیں فیصلہ کرنا چاہئے کہ پٹوا جی جو ہمیں سونپ کر جا رہے ہیں، اس میں کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ پارٹی نے ہمیں بڑی بڑی جوابداری سالوں تک دی لیکن، اب آہستہ آہستہ اپنے ساتھیوں کو الوداع دینے جانا پڑتا ہے۔


Share: